جاپان نے فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے لیے 18.5 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی
وزارت اقتصادی امورکے اعلامیے کے مطابق جاپان نے فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے لیے 18.5 ملین ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔
ترجمان اقتصادی امورکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فلڈ مینجمنٹ منصوبے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی گرانٹ فراہم کرے گی، منصوبے کے ایکسچینج آف نوٹس پرپاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امورڈاکٹرکاظم نیازنے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امورکے مطابق منصوبے کے ایکسچینج آف نوٹس پرجاپان کی جانب سے جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے دستخط کیے، منصوبے کے ذریعے سیلاب سے متعلق پیش گوئی کے نظام میں بہتری آئے گی۔
سیکریٹری اقتصادی امورکا کہنا ہے کہ فلڈ مینجمنٹ منصوبے میں تعاون پرجاپان کے شکرگزارہیں، جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News