Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، طلال چوہدری

Now Reading:

نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، طلال چوہدری
سینیٹر طلال چوہدری

نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، طلال چوہدری

سینیٹرطلال چوہدری کا کہنا ہے کہ نومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کے پی کے سرکاری وسائل کو وفاق پرحملے کیلئے استعمال کیا گیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پرمنتخب ہوئی تھی، کے پی کے لوگ صحت کے مسائل کے باعث دوسرے صوبوں میں علاج کرانے پرمجبور ہیں، کے پی کے لوگ دہشت گردی کا شکار ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کہتے تھے سب سے پہلے سینے پر گولی کھاؤں گا لیکن پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے۔ سرکاری وسائل اسلام آباد پر چڑھائی کے لیے استعمال ہوئے۔ فورسز کی یادگاروں کو روندا گیا، آپ نے بغاوت کی کوشش کی اوراس میں بھی ناکام ہوئے۔

سینیٹرطلال چوہدری نے کہا کہ کے پی کے سرکاری وسائل کو وفاق پرحملے کیلئے استعمال کیا گیا، جب کوئی ریڈ لائن کراس کرے گا تو حکومت کے پاس آپشن موجود ہیں۔ الیکشن آپ کی مرضی سے نہیں آئین کے مطابق ہوئے۔ کہتے تھے 26 ویں آئینی ترمیم ہماری ریڈ لائن ہے وہ بھی پاس ہو گئی۔

پاکستان میں سیاسی استحکام بہت مشکل سے حاصل کیا گیا، آپ لوگوں کوکیا میسج دینا چاہتے ہیں؟ آپ لوگوں کو کہتے کچھ ہیں اورکرتے کچھ ہیں۔  پی ٹی آئی میں ایک گروپ کچھ کہتا ہےاوردوسرا کچھ کہتا ہے۔ ڈیل کی افواہیں، ٹرمپ کا نام یہ لوگ اپنی شکست تسلیم کررہے ہیں اورفیس سیونگ چاہتے ہیں۔ آپ کے کرتوتوں اورنومئی والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔

Advertisement

سینیئررہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے، آپ کوتکلیف اسٹاک کی بہتری کی ہے یا مہنگائی میں کمی کی؟ وہ جو 190 ملین پاؤنڈ ہیں آپ کی جیبوں سے نکالے جائیں گے۔

سینیٹرطلال چوہدری نے کہا کہ بہن کچھ تواہلیہ کچھ کہتی ہیں، بیوی کہتی ہے میرا قبضہ ہے، بہن اپنا قبضہ کرناچاہتی ہیں، کبھی کہتے ہیں ڈیل ہوگئی توکبھی ڈھیل مل گئی، امریکہ جس نے حکومت گرائی تھی اب کہتے ہیں وہ بچائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر اور وزیر اعظم کا لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، عطاء تارڑ
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن؛ 5 خوارج جہنم واصل
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر