Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج؛ راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج

Now Reading:

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج؛ راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج؛ راولپنڈی میں ایک اور مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پرراولپنڈی میں ایک اورمقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں انسداد دیشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ میں اقدام قتل، کارسرکارمیں مزاحمت سمیت تعزیرات پاکستان کی 14 دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی،علیمہ خان، بشری بی بی،علی امین گنڈا پور،عمرایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، عارف علوی، خورشید خان سمیت متعدد نامزد ہیں۔

گزشتہ روزصبح ساڑھے7 بجے پی ٹی آئی کارکنان نے فیض آباد ناکہ پراشتعال انگیزنعرے بازی کی۔ ملزمان نے ٹائر جلا کرسڑک بند کی راستہ روک لیا۔

ملزمان نے ڈنڈوں اورپتھراؤ کرتے ہوئے پولیس پرحملہ کیا جس سے کانسٹیبل جنید کی شرٹ پھاڑکرنوشیروان سے سرکاری موٹرولا سیٹ چھین لیا۔  ملزمان نے ناکہ پر پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کی، دو گولیاں سرکاری گاڑی پر لگی۔

آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد پولیس نے موقع سے 77 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان سے موٹرولا وائرلیس سیٹ، آنسو گیس کے شیل، ڈنڈے، کنچے، غلیلیں برآمد ہوئیں۔

Advertisement

ملزمان کے زیراستعمال تین گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔ ملزمان نے بانی پی ٹی آئی کی سازش مجرمانہ اورایماں پرخلاف قانون مجمع اکھٹا کیا۔

ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کرکے سڑک بند کی عوام کا راستہ روک کرشہری زندگی کو مفلوج کیا۔

ملزمان نے عام عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا،سرکاری اور نجی ملاک کو نقصان پہنچایا

ملزمان نے حکومت ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلایا

ملزمان نے قتل کی نیت سے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کا نکاح فسخ کا حق غیر شرعی قرار
محکمہ تعلیم سندھ کی کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت سامنے آ گئی
کراچی میں ایک اور خاندان خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار؛ ڈرائیور گرفتار
وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
وزیراعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کا اجراء، نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر