اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت 4 نومبرکو سماعت کیلئے مقررکرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست پرآفس کا اعتراض دورکیا جاتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈرنہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈرکی کاپی عدالت میں پیش کردی۔
حکمنامہ کے مطابق ٹرائل کورٹ کے آرڈرکی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواست ضمانت پرنمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News