پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اورفحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔
پی ٹی اے گستاخانہ اورغیراخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے، اب تک پی ٹی اے نے 100,183 گستاخانہ یو آرایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
پی ٹی اے سوشل میڈیا پرگستاخانہ اورغیراخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی عمل میں لارہی ہے۔
پی ٹی اے اُن ویب سائٹوں کو بھی بلاک کر رہی ہے جن کی اطلاع شہریوں اورحکومتی تنظیموں کی جانب سے دی جاتی ہے۔
یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک بھرسے روزانہ تقریباً 20 ملین فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں۔
صارفین بین الاقوامی گیٹ وے پربلاک شدہ ان ویب سائٹس تک رسائی کے لیے VPNsکا استعمال کرتے ہیں۔ پی ٹی اے اس مواد کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کارلا رہی ہے۔ پی ٹی اے اس مسئلے کو روکنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News