بھارت سے آنے والی تیزہواؤں کے باعث لاہورمیں فضائی آلودگی کی انڈیکس ایک ہزارتک پہنچ گئی۔
عالمی ویب سائٹ ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کوخبردارکردیا کہ آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہوگیا، امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیزہواؤں کا میپ جاری کردیا۔
بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرفصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آئی، ناسا نے فضائی امیج جاری کردیا۔ ہواؤں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی۔
گزشتہ پانچ دن تک لاہورمیں فضائی آلودگی اوسط 180 پر رہی تھی۔ بھارت سے آنے والی تیزرفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرفصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ سموگ میں شدید اضافے پرشہری گھروں سے باہرنہ نکلیں، ماسک لازمی پہنیں، سانس، سینےاوردل کے امراض میں مبتلا افراد، بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News