Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیلیفون کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی فرد کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل

Now Reading:

ٹیلیفون کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی فرد کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت

سندھ ہائیکورٹ نے ٹیلیفون کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی فرد کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کا نوٹفکیشن معطل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ٹیلیفون کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں نجی فرد کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کے معاملے پرعدالت نے ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے سوسائٹیزمیں نجی افراد کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی سے روک دیا۔ عدالت کے حکم پرایڈمنسٹریٹرسوسائٹی شاہنواز لاشاری پیش ہوئے، جسٹس ظفر راجپوت نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کی کیا تعلیم ہے؟

شاہنوازلاشاری نے جواب دیا کہ اسکول سے انٹرسائنس تک تعلیم حاصل کی ہے، اس پرعدالت نے پوچھا کہ انٹرمیں کون کون سے مضامین پڑھے تھے، میں یہ بھول چکا ہوں، مجھے یاد نہیں ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ یہ جو آپ کے ہاتھ میں ایڈمنسٹریٹرکی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہے اسے پڑھ سکتے ہیں؟ جس پرشاہنواز لاشاری نے جواب دیا کہ اس وقت نہیں پڑھ سکتا، میرا چشمہ گم ہوگیا ہے۔

Advertisement

عدالت نے ناظر ہائیکورٹ کو سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹرکی حیثیت سے چارج لینے کی ہدایت کردی۔

ذیشان عبداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی غیر قانونی طورپرمختلف ایڈمنسٹریٹر تعینات کیے گئے، ان لوگوں نے بدعنوانی کی اور ریکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ رجسٹرارکوآپریٹو سوسائٹیز ریکارڈ کی 15 دن میں واپسی یقینی بنائیں، ناظرریکارڈ کا معائنہ کرکے بے قاعدگیوں کی رپورٹ مرتب کریں، اگر رفاہی پلاٹس کی الاٹمنٹ یاکسی پلاٹ کی ڈبل فائنل پائی جائے تو براہ راست ایف آئی آر درج کرائی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ناظرکو سوسائٹی کے اخراجات سے گارڈزکی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر