ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کا وجود مٹانے پر تلا ہوا ہے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اسلامک سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
اپنے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کا وجود مٹانے پر تلا ہوا ہے، تمام مسلم ممالک کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف لبنان اور دوسری طرف ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اونروا پر پابندی لگانے کا مقصد 2 ریاستی حل کو منسوخ کرنا ہے، ہم نے اسرائیل پر نئی تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں۔
اگراسرائیل نے جارحیت نہ روکی تومزید پابندیاں لگائیں گے۔
اُمید ہے آج کے اجلاس کے نتائج فلسطینی اور لبنانی عوام کیلئے حوصلہ افزا ہوں گے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہمیں مزید ممالک کو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News