ہائیکورٹ نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کیخلاف کیس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب سمیت طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے وزیراعلی پنجاب کو فریق بنائے جانے پراعتراض کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کےبعد وزیراعلی کو براہ راست فریق نہیں بنایا جاسکتا۔
وکیل درخواست گزارنے دلائل دیے کہ درخواست میں پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ وزیراور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بیرون ملک ہیں۔ وزیراورسیکریٹری کے وطن آتے ہی جواب جمع کرادیاجائے گا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل عمران رانجھا نے جواب جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ کمیشن نے ضلعی حکومتوں کےانتخاب کےلئے حکومت سے خط وکتابت جاری ہے۔ لوکل گورنمنٹ انتخابات قوانین کی روشنی میں کرائے جائیں گے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس شجاعت علی خان نے سماعت کی جبکہ سابق لارڈ مئیرلایورکرنل مبشر کے وکیل ملک اویس خالد نے دلائل دیے۔
انھوں نے استدعا کی کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جوازکے بغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں۔ عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے۔
لاہورہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو جواب سمیت طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News