Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت ودیگرشعبوں کے لیے اچھی خبرہے، وزیراعظم

Now Reading:

پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت ودیگرشعبوں کے لیے اچھی خبرہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف

وزیر اعظم کی قلات میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت ودیگرشعبوں کے لیے اچھی خبرہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک نےگزشتہ چندماہ میں پالیسی ریٹ میں کمی کی، پالیسی ریٹ22 فیصدسےکم ہوکر15 فیصد پرآ گیاہے، پالیسی ریٹ کا 15 فیصد پرآنا خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت ودیگرشعبوں کے لیے اچھی خبرہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معیشت مستحکم بنیادوں پرآگےبڑھ رہی ہے، سعودی عرب اورقطرکا دورہ مفیدرہا، سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، میرے دورے کے تناظرمیں ہماراوفد سعودی عرب گیا ہے۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ شمسی توانائی، ہنرمندافرادی قوت کے شعبوں سے متعلق معاملات زیرغورآئیں گے۔ بزنس ٹوبزنس معاہدوں پرپیش رفت ہورہی ہے، آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرکے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ محنت سے کام کرنے پرکامیابی ضرورملتی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے 1300 ارب روپے کا بڑاریلیف ملا ہے، ہمارےقرضوں کے بوجھ میں 1300 ارب کی کمی آئے گی، ہمیں کاروباری لوگوں کاحوصلہ بڑھانا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاورسیکٹرکے حوالے سے بہت اچھی خبرہے، چاہتے ہیں عام آدمی کوریلیف ملے، روزگاربڑھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر