Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا، اقتدار منتقلی سے قبل کملا ہیرس کو صدر بنانے کا مشورہ

Now Reading:

امریکا، اقتدار منتقلی سے قبل کملا ہیرس کو صدر بنانے کا مشورہ

امریکی صدر کے سابق معاون نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار منتقلی سے قبل جوبائیڈن استعفیٰ دے کر کملا ہیرس کو صدر بنائیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن حکومت میں کملا ہیرس کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر جمال سیمنز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل جوبائیڈن قبل از وقت مستعفی ہو جائیں اور کملا ہیرس کو صدر بننے کا موقع دیں۔

جمال سیمنز نے کہا کہ جو بائیڈن نے اپنے بہت سے وعدوں کو پورا کیا ہے کملا ہیرس کو امریکا کا صدر بنانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو ابھی پورا ہونا باقی ہے، لیکن وہ انہیں عبوری صدر بنا کر اپنا وعدہ پورا کر سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے ایک ٹاک شو میں جمال سیمنز نے اس تجویز کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کا وعدہ پورا کرنے سے امریکا کو اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون صدر کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کملا ہیرس کے صدر بننے سے ڈیموکریٹس کو سیاسی طور پر فائدہ ہو گا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنے اشتعال انگیز بیانات پر محتاط رہنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر؛ ضلع ادھم پور میں دو خواتین گرفتار
بھارتی فوجی نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
جنوبی کوریا میں ایمرجنسی مارشل لاء لگا دیا گیا
امریکہ کے معروف اخبار کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر بھارت میں بنگلادیش کے خلاف نفرت عیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر