عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں پی ٹی آئی کا نیااسٹیکر’’ ہم ہی غلام ہیں‘‘ آنے والا ہے۔ اب ان کی پوری توجہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پے۔
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کوسرکاری طورپرمنایا، پنجاب میں اس سال ہندوبرادری کے ساتھ دیوالی کاتہوارمنایاگیا۔ بلوچستان میں اسکولوں کے بچوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں مریضوں میں تفریق کی جاتی ہے، مریم نوازنے مستحق اقلیتی افراد کی مالی مدد کیلئے منارٹی کارڈ کا اعلان کیا۔ بانی پی تی آئی کے دور میں ملٹری ٹرائل ہوتے رہے ہیں۔ ڈیل اور این آراو کا نیا نام مفاہمت ہوگیا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں کوواپس پاکستان لاکربسایا گیا۔ زمان پارک کے باہر بچوں کو پٹرول بم بنانا سکھایا گیا، پنجاب حکومت کی طرف سے بچوں کی شہادت پردلی افسوس ہے۔ ان کا مقصد ملک میں فساد اورافراتفری پھیلانا ہے۔
عظمٰی بخاری نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہوں، دہشتگردوں کا ایجنڈا ملک کے حالات خراب کرنا ہے، جو دہشتگرد جیلوں میں تھے انہیں عزت سے لاکر واپس بسایا گیا۔ بیرسٹرسیف نے کل بتادیا کہ ڈیل کا نام مفاہمت ہے۔
انھوں نے کہا کہ پھرسب نے دیکھا انہوں نے پٹرول بم بنانا سکھایا، زمان پارک کے باہر بچوں کو پٹرول بم بنانا سکھایا گیا، مارکیٹ میں نیا اسٹیکر ہم ہی غلام ہیں آنے والا ہے۔ پی ٹی آئی کی خواتین کسی ڈیل کے ذریعے باہر آئیں۔ اب ان کی پوری توجہ ڈونلڈ ٹرمپ پر پے۔ نہیں سمجھتی کہ عدالتوں کوڈیل کےذریعے مینج ہونا چاہیے، بیرسٹرسیف نے وزیراعلیٰ کوخوش کرتےکرتےانہیں بھی لپیٹ دیا۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازجلد بھارتی پنجاب کو خط لکھیں گی، بھارتی فضائی آلودگی لاہورکومتاثر کررہی ہے، لاہورمیں فضائی آلودگی اس وقت عروج پر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹرمپ جیتا تواس کا پاکستان سے کیا لینا دینا ہے؟ ان کی پوری نظراب ٹرمپ کی جیت پرہے، سمجھتے ہیں ٹرمپ کےآنے سے یہ باہرآجائیں گے، نوجوان بچوں کو سکھایا ہےکہ ہم کوئی غلام ہیں، ہم کوئی غلام ہیں کہ جملے سے کوئی نکال دیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بچوں کی شہادت پردلی افسوس ہے، بزدلانہ کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہوں، دہشتگردوں کا ایجنڈا ملک کے حالات خراب کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News