اگلے 24 گھنٹوں میں اسموگ کے نئے اسپیل سے لاہور کو شدید خطرہ ہے، محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات نے اسموگ کے نئے اسپیل سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہوگا۔
بین الاقوامی اداروں اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونے والی ہوا کی رفتا 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس اسموگ کے نئے اسپیل کی وجہ سے مزید شدید متاثر ہونے جا رہا ہے۔
حکام نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ غیر ضروری باہر نہ نکلیں، بوجہ ضروری کام آپ کو باہر نکلنا پڑتا ہے تو ماسک لازمی استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News