
سندھ میں غیر ملکی و ملکی سیاحوں کیلیے ثقافتی و تاریخی مقامات پر فیسز مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ثقافتی و تاریخی مقامات کی فیسز کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ نوادرات و آثار قدیمہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی سیکریٹری کلچر، ڈی جی نوادرات و آثار قدیمہ سمیت سندھ بھر کی قدیمی تاریخی سائیٹس کے انچارج، متعلقہ افسران شریک شریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر نے تمام سائیٹس کے متعلق معلومات حاصل کی۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے تمام سائیٹس پر پبلک شیلٹر، پانی کی سہولت سمیت صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر نے غیر ملکی و ملکی سیاحوں کیلئے سائیٹس پر فیسز میں مزید کمی کرنے کی ہدایت کی اور سائیٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سائیٹس پر سیاحوں کو مکمل معلومات اور سہولیات فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی تاریخ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آسانی سے پہنچایا جائے۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ قدیمی ثقافتی تہذیبی ورثے ہماری پہچان ہیں ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News