امریکی صدارتی انتخابات؛ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کاوقت ختم ہونے کے الگ اوقات
امریکا کی مختلف ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک، کینیکٹی کٹ، نیوجرسی، ورجینیا میں پولنگ کا عمل جاری ہے، نیوہیمپشائر، کینٹکی، انڈیانا، الاباما، جارجیا اور میری لینڈ میں بھی امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے رہے ہیں۔
اوہائیو، نارتھ کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا اور ورمونٹ کے علاوہ واشنگٹن، فلوریڈا، ڈیلاویئر، مشی گن، ساؤتھ کرولائنا، پنسلوانینا میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔
ایریزونا، آئیووا، لوزیانا اور منی سوٹا کے علاوہ ساؤتھ ڈاکوٹا، نارتھ ڈاکوٹا، اوکلاہوما اورٹیکساس میں بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔
امریکی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز نئے امریکی صدرکاانتخاب کریں گے، قبل از وقت پولنگ میں7 کروڑ 80 لاکھ افراد نے ووٹ ڈالے۔
الیکشن میں کامیابی کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں، جبکہ مختلف ٹائم زون کے باعث پولنگ کا اختتام الگ وقتوں پر ہو گا۔
سب سے آخر میں الاسکا میں ووٹنگ رات 1 بجے ختم ہوگی۔
ڈیموکریٹک کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ میں صدر بننے کے لیے تیار ہوں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے صدارتی انتخابات جیتنے کا 95 فی صد امکان ہے، اگر جیت گیا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
