Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این آئی لسٹ؛ لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

Now Reading:

پی این آئی لسٹ؛ لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
ڈی جی ایف آئی اے

پی این آئی لسٹ کیس؛ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

لاہورہائی کورٹ نے پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کےنام شامل کرنے کےخلاف کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔  

لاہورہائیکورٹ میں پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کےنام شامل کرنے کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے شہریوں کےڈالے گئے ناموں کی تفصیلات پیش نہ کرنے پرسخت اظہار برہمی کیا۔

ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرانے پر ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نےجواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 10دسمبرتک ملتوی کردی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد لطیف نےجواب کےلیے مہلت کی استدعا کی، گذشتہ ایک ہفتے سے ایف آئی اے کا دفتر بند رہاہے۔ اس پرعدالت نے استفسارکیا کہ رپورٹ کی تیاری میں اورکتنے سال لگیں گے۔ عدالت کاحکم کتنا پرانا ہےاوروکیل نےبھی جلد سماعت کی درخواست دی ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ گذشتہ سماعت پربھی عدالت نے جواب جمع کرانے کےلئے دس یوم کی مہلت دی تھی۔

Advertisement

درخواست گزار نے وکیل اظہرصدیق کےذریعےعدالت سے رجوع کررکھا ہے، وکیل کا مؤقف تھا کہ عبوری شناختی فہرست بنانے کا مقصد انسانی سمگلروں کی روک تھام ہے۔ سیاسی دباوپر99 فیصد سیاسی کارکنوں کےنام اس لسٹ میں شامل کئے گئے۔ استدعا ہے کہ عدالت عبوری شناختی فہرست میں شامل سیاسی افراد کےنام نکالنے کاحکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر