Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ آذربائیجان؛ وزیرِاعظم شہبازشریف آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے

Now Reading:

دورہ آذربائیجان؛ وزیرِاعظم شہبازشریف آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے
وزیراعظم

دورہ آذربائیجان؛ وزیرِاعظم شہبازشریف آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم، پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے، جس میں متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم شہبازشریف ترقی پذیرممالک بالخصوص پاکستان جن کا زہریلی اور ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کم ترین حصہ ہے اورموسمیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے دوچارہیں، کے چیلینجزپرروشنی ڈالیں گے۔

وزیرِاعظم اس کے ساتھ ساتھ تاجک صدرعزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرزکے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب “گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” میں بھی شرکت کریں گے۔

Advertisement

دورہ آذربائیجان کے دوران وزیرِاعظم COP-29 میں شرکت کیلئے آئے ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزرائےاعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔  جہاں نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی بلکہ وزیرِاعظم، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب، مغربی ہواؤں کے باعث بارش اور سردی کی لہر میں اضافہ متوقع
مدارس کے معاملے پر پوری قوت سے فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان
پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے، وزیر اعظم
شام میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری
اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن کے مابین رابطوں کا فقدان ہے، رانا مشہود
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر