امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
