عدالت نے دورانِ سماعت نیب حکام پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ نےعدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے؟ نیب کے یہ تاخیری حربے اور چالاکی سب سمجھتے ہیں۔
احتساب عدالت کراچی میں سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن و دیگرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں عدالتی حکم کے باوجود نیب کے تفتیشی افسررپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے۔
عدالت نے نیب کو اثاثوں کے تخمینہ لگانے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے نیب حکام پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ نےعدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے؟ نیب کے یہ تاخیری حربے اور چالاکی سب سمجھتے ہیں، آپ کو تین دن کا وقت دیا تھا کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی؟
احتساب عدالت نے کہا کہ اگرآج بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے، ہمیں پتہ ہےعدالت کے باہرآپ نیب والے کمینٹس دیتے ہیں۔
وکیل ملزم نے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے صرف 15 منٹ میں تخمینہ لگایا ہے، یہ 15 منٹ کا کام ہے اگر یہ کرنا چاہیں تو اس پرعدالت نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں۔
عدالت نے نیب حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اگر میرے خلاف ہائیکورٹ میں لکھنا ہے تو جاکر لکھ دیں، آج ہر صورت میں اثاثوں کی تخمینہ لگا کر تین بجے تک رپورٹ دیں، آج اگرعدالت 8 بجے تک کھلتی ہے تو کھلی رہے گی۔
نیب کے پراسیکیوٹرنے کہا کہ ہمیں مزید مہلت دی جائے، اس پرعدالت نے کہا کہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، آپ نے اعتبارکھو دیا ہے، میں نے اپنے اسٹاف کو بھی بارہا کہا کہ آپ کو یاد دلوائیں۔
اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت نے سماعت تین بجے تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News