Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسٹر یونیورس کے گولڈ میڈلسٹ رمیز ابراہیم کی پاکستان ہاؤس آمد

Now Reading:

مسٹر یونیورس کے گولڈ میڈلسٹ رمیز ابراہیم کی پاکستان ہاؤس آمد

باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے ’مسٹر یونیورس‘ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تن ساز رمیز ابراہیم خان ایم کیو ایم پاکستان کے پاکستان ہاؤس پہنچے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں گولڈ میڈلسٹ رمیز ابراہیم خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال ،انیس قائم خانی و دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔

امریکہ میں باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر مسٹر یونیورس 2024 بننے کا اعزاز حاصل کرنے پر رمیز ابراہیم خان کو ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے مبارکباد دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال نے پاکستان کا نام روشن کرنے والے رمیز ابراہیم خان کو شاباشی دی

مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ رمیز ابراہیم نے امریکہ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ رمیز ابراہیم خان کی محنت ہر اسپورٹس مین کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ ہمت نہیں چھوڑیں محنت رنگ ضرور لاتی ہے۔

ملاقات کے دوران باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں اور عہدے داروں شبیر احمد قائم خانی ، فرقان اطیب ، شکیل احمد، و دیگر نے ہار بھی پہنائے اور مسرت کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان 206 رنز کا دفاع نہ کرسکا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل
پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ چیمپئنز ٹرافی پر متفق، باضابطہ اعلان آج متوقع
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، بھارتی میڈیا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ؛ قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر
جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر