Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں چینی قافلے پر خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

کراچی میں چینی قافلے پر خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
چینی قافلے پر حملہ

کراچی میں چینی قافلے پر خودکش حملے میں ملوث دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی میں جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ کی حدود میں چینی قافلے پردہشتگردی کے واقعے میں ملوث دہشتگرد شاہ فہد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

خودکش دھماکے سے قبل دہشتگرد شاہ فہد کراچی میں تین دن تک کہاں گھومتا رہا، بول نیوزنے مکمل فوٹیجزاور تفصیلات حاصل کرلیں۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد نے ساتھی خاتون کے ساتھ 5 بجے حب ٹال پلازہ کراس کیا، رات 10 بجکر33 منٹ پرصدرکے ہوٹل میں کمرا حاصل کیا۔ دوسرے دن صبح 10 بجکر57 منٹ پرگاڑی میں ہوٹل سے نکلا۔

بول نیوز پر فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشتگرد شاہ فہد نے صدرمیں سونی سینٹرکراس کیا، صبح 11 بجکردومنٹ پر ایمپریس مارکیٹ سے رینبوسینٹرپہنچا، دوپہر2 بجکر 22 منٹ پر ڈی ایچ اے فیز1 کے سگنل پر پہنچا۔ کورنگی سے اتحاد پردہشتگرد کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دہشت گرد فہد نے شام سوا پانچ بجے پیٹرول پمپ کراس کیا اورائیرپورٹ پہنچا، چھ بجکر29 منٹ پرصدرزینب مارکیٹ پردیکھا جاسکتا ہے،  دہشت گرد شاہ فہد 6 بجکر 31 منٹ پر واپس اپنے ہوٹل پہنچا، دہشتگردی کے روزشاہ فہد کو ہوٹل کاؤنٹرپردیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

ہلاک دہشتگرد دوپہر12 بجکر19 منٹ پرہوٹل سے نکل گیا، پیراڈائیرہوٹل ایٹریم اور آواری ٹاور سے شاہراہ فیصل آیا،  اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس باغ جناح اوردیگرجگہوں کے چکر لگاتا رہا، شام 4 بجکر20 منٹ پرشاہراہ فیصل فیاض سینٹرکراس کیا، بہادرآباد حرمین شریفین ہوٹل کے باہر دہشتگرد کو دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق رات ساڑھے نو بجے دہشتگرد ائیرپورٹ پر پہنچ گیا تھا، دہشتگرد شاہ فہد کا ایک ساتھی پیدل ائیرپورٹ میں داخل ہوا،  پینٹ شرٹ پہنےساتھی دہشتگرد کو اوپرکھڑے دیکھا جاسکتا ہے، چینی قافلہ نکلتے ہی اوپرموجود دہشتگرد نے فون پرشاہ فہد کو اطلاع دی، قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا شاہ فہد نے خودکش دھماکہ کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکہ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے
وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، عطاء تارڑ
سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن؛ 5 خوارج جہنم واصل
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر