وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پیداوار کو بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں تاکہ برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو اپنی توسیعی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 530 کمپنیاں ہیں اور ان میں سے صرف 70 کمپنیاں ایسی ہیں جن کی برآمدات 10 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا بزنس ٹیلنٹ ان کمپنیوں میں موجود ہے، ہر کمپنی 10 ہزار ڈالرز سے زائد برآمدات کیوں نہیں کرسکتی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے ذریعے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، بیوروکریسی میں نیب کا خوف تھا کوئی افسر 10 روپے کی بھی فائل کو ہاتھ نہیں لگاتا تھا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری پاکستان کو تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News