Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم شہباز شریف ریاض سے آذربائیجان کے لیے روانہ

Now Reading:

وزیر اعظم شہباز شریف ریاض سے آذربائیجان کے لیے روانہ

وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ریاض سے باکو کے لئے روانہ ہو گئے۔

ریاض کے انٹر نیشنل رائل ٹرمینل پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

تین روزہ دورہ آذربائیجان کے دوران وزیرِ اعظم باکو میں کاپ 29 کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ممالک کی مشکلات کو اجاگر کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

وزیراعظم پاکستان کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر روشنی ڈالیں گے، وزیرِاعظم کاپ-29 کے عالمی رہنماؤں کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے.

Advertisement

وزیرِ اعظم کاپ-29 کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے منعقد کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

وزیرِ اعظم تاجک صدر امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم عالمی درجہ حرات پر منعقدہ اعلی سطح تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم آذربائیجان کے صدر کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم COP-29 میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی ۔

Advertisement

 وزیرِاعظم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالیں گے.

نائب وزیرِاعظم و زیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا، عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت نے مارکیٹس کو جلدی بند کرنے کی پابندی ختم کردی
ملک دشمن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
فہد مصطفیٰ نے پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا
پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی
دینی مدارس کا بل؛ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو 8 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر