Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ

Now Reading:

جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ
سپریم کورٹ

جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھےگا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ

جسٹس منصورعلی شاہ نے کیس میں ریمارکس دیے کہ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جوغیرآئینی بینچ بیٹھا ہےاس کا کیا کرنا ہے؟ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیرآئینی ہیں؟ 

سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بنچ سن رہے ہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جوغیرآئینی بینچ بیٹھا ہےاس کا کیا کرنا ہے؟ جب تک آئینی بنچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیرآئینی ہیں؟

جسٹس منصوعلی شاہ نے کہا کہ مطلب ہے کہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا آئینی مقدمات نہیں سنے جائیں گے، ہم اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی ہمیں پوچھ نہیں سکتا، اب بارباریہ سوال سامنے آہا ہے کیس ریگولربینچ سنے گا یا آئینی بنچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی کردیتے ہیں تو کیا ہوگا؟

سینئرجج نے ریمارکس دیے کہ چلیں اگر ہم خود فیصلہ کر دیتے ہیں تو ہمیں کون روکنے والا ہے؟ نظرثانی بھی ہمارے پاس آئے گی تو ہم کہہ دیں گے کہ ہمارا دائرہ اختیار ہے، آئینی مقدمات ریگولربینچ نہیں سن سکتا، وکلا کی طرف سے بھی کوئی معاونت نہیں ارہی ہے۔

Advertisement

جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ابھی ہم یہ کیس سن سکتے ہیں یا نہیں، اس پرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آرٹیکل 2 اے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی جس میں ابھی وقت لگے گا، پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی کہ یہ کیا آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر بینچ۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم آپ کی گزارش پرکوئی نقط نظرنہیں دے سکتے اس کو ملتوی کر دیتے ہیں، ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر