اعلی عدلیہ میں ججزتقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پراسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔
اسپیکرنے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔ جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔
سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کےلیے سینیٹرفاروق نائیک اورسینیٹر شبلی فراز نامزد کیے گئے ہیں۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام نامزدگیاں سیکریٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی۔ 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابرکی نمائندگی ہے۔ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نام بھجوائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News