
وفاق پر چڑھائی کا مرکزپشاور کا سی ایم ہاؤس ہے، طلال چوہدری
سینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق پرچڑھائی کامرکزپشاورکا سی ایم ہاؤس ہے۔ دہشتگرد خیبرپختونخوا میں گھومتےہیں، کےپی کےمالی وسائل سے مالامال ہوکرآپ نےچڑھائی کی۔
مسلم لیگ ن کے سینئررہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لاشوں اور گولیوں کا پروپگینڈا کرنے والے اپنی بزدلی چھپا رہے ہیں، علی امین گنڈا پوراوربشری بی بی اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کربھاگ گئے۔
طلال چوہدری ن ے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں ہم پرگولیاں چلائی گئیں اورلاشیں گرائی گئں، جب اٹک پل سے ریڈ زون جا رہے تھے تب گولیاں چل سکتی تھیں، پی ٹی آئی والے پہلی بارنہیں بھاگے، ماضی میں بھی یوٹرن لیتے رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگرلاشیں گری تھیں توچھوڑکرکیوں بھاگے؟ سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں، بتائیں کہاں گولیاں چلیں؟ پی ٹی آئی کے احتجاج میں افغان شہری بھی موجود تھے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ بھاگنے والے بزدل لاشوں اور گولیوں کا پروپگینڈا کر رہے ہیں۔ کہتے تھے سینے پر گولی کھائیں گے اورپیٹھ دکھا کر بھاگ گئے؟ پی ٹی آئی کے کارکن نہیں پولیس اوررینجرز کے اہلکار شہید ہوئے۔ اہلکاروں کی لاشوں کو پی ٹی آئی نے رونداہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے پاس آنسو گیس کے شیل تھے، یہ بغاوت کی کوشش اور نو مئی ٹو تھا۔ پی ٹی آئی والے لاشوں کا جھوٹا پروپگینڈا کرنے میں ماہر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کس نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے ہم واپس نہیں جائیں گے، پھر پتلی گلی سے نکل کر کیوں بھاگے؟ ملک کے نوجوانوں کوآگے کردیا، سیکیورٹی اداروں نے احتجاجیوں کو وہاں سے بھگایا، بشری بی بیٰ تشدد کی ترغیب دے رہی ہیں، ریاست سے کوئی نہیں لڑسکتا۔
سینیٹرطلال چوہدری نے کہا کہ وفاق پر چڑھائی کامرکزپشاورکا سی ایم ہاؤس ہے۔ دہشتگرد خیبرپختونخوا میں گھومتےہیں، کےپی کےمالی وسائل سے مالامال ہوکرآپ نےچڑھائی کی، یہ لوگ وکٹم کارڈ کھیلتے رہےہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News