ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News