ادارہ شماریات پاکستان نے نومبر 2024 کے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جس میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
نومبر 2024 میں برآمدات میں اکتوبر 2024 کے مقابلے میں 5.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نومبر میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہیں، جبکہ اکتوبر میں یہ حجم 2 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔
تاہم، جولائی تا نومبر 2024 کے عرصے میں برآمدات میں 12.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 13 ارب 69 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہیں، جہاں برآمدات 12 ارب 16 کروڑ ڈالر تھیں۔
نومبر 2024 میں پاکستان کی درآمدات میں 3.83 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی۔ نومبر میں درآمدات کا حجم 22 ارب 34 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کی نسبت کم ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں درآمدات کا حجم 23 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔
تاہم، جولائی تا نومبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر درآمدات میں 3.90 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران درآمدات کا حجم 22 ارب 34 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 21 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔
جولائی تا نومبر 2024 کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 7.39 فیصد کم ہوا، جو کہ معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News