Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ، 300 ارب کی بچت کا امکان

Now Reading:

مہنگی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ، 300 ارب کی بچت کا امکان

وفاقی حکومت نے مہنگی بجلی پیدا کرنے والے مزید 6 آئی پی پیز (انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے 300 ارب روپے کی بچت کا امکان ہے۔

یہ معاہدے ختم کرنے کے فیصلے میں گل احمد انرجی کے 136 میگاواٹ، کیپکو پاور پراجیکٹ کے 1638 میگاواٹ، لبرٹی پاور کے 200 میگاواٹ، اٹک پاور کے 165 میگاواٹ اور کوہ نور انرجی کے 131 میگاواٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، 126 میگاواٹ کے ٹپال انرجی کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مزید آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے ٹیرف میں کمی کی توقع ہے، جو صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

Advertisement

وزیراعظم نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی قائم کر رکھی ہے تاکہ مہنگے معاہدوں کا جائزہ لے کر انہیں ختم کیا جا سکے۔

سابق وزیر گوہر اعجاز نے بھی مہنگی آئی پی پیز کے ساتھ ادائیگیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، جس کے نتیجے میں سالانہ 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگیاں ہو رہی تھیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، معاہدوں کے ختم ہونے سے حکومت کو مالی طور پر بڑا فائدہ ہوگا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک
جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم
پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف
پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو
او جی ڈی سی ایل نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر