Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار

Now Reading:

نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیلم جہلم ہائیڈروپاور منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر نے منصوبے کی بحالی میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

احسن اقبال نے نیلم جہلم منصوبے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں عالمی ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تحقیقات کو تیز کیا جائے اور ٹرمز آف ریفرنس (TORs) کو مزید بہتر بنایا جائے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم منصوبے کو نیلم جہلم کی طرح کسی ناقص انجام سے بچایا جائے گا اور اس کے لیے نیسپاک کے کام کی آزادانہ توثیق بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے کی جائے۔

انہوں نے نیسپاک میں اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں نیلم جہلم منصوبے میں کی گئی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔

احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ نیلم جہلم منصوبے کی ناکامی کے تجربے سے سبق سیکھ کر دیامربھاشا ڈیم کو درست سمت میں لے جایا جائے اور اس کی منصوبہ بندی اور نگرانی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنر اسٹیٹ بینک کی ’الائنس فار فنانشل انکلوژن‘ کے سربراہ سے ملاقات، مالی شمولیت کے فروغ پر تبادلہ خیال
میئر کراچی کا شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اہم اقدام
آرمی چیف کا دورہ پشاور، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ
ضلع کچھی میں کامیاب آپریشن، صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خواجہ آصف کا اسلام آباد کے اسپتالوں سے متعلق ایوان میں بڑا انکشاف
قومی اسمبلی میں کشتیوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر