Advertisement

نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیلم جہلم ہائیڈروپاور منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر نے منصوبے کی بحالی میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

احسن اقبال نے نیلم جہلم منصوبے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں عالمی ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تحقیقات کو تیز کیا جائے اور ٹرمز آف ریفرنس (TORs) کو مزید بہتر بنایا جائے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ دیامربھاشا ڈیم منصوبے کو نیلم جہلم کی طرح کسی ناقص انجام سے بچایا جائے گا اور اس کے لیے نیسپاک کے کام کی آزادانہ توثیق بین الاقوامی ماہرین کے ذریعے کی جائے۔

انہوں نے نیسپاک میں اصلاحات کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں نیلم جہلم منصوبے میں کی گئی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے۔

احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ نیلم جہلم منصوبے کی ناکامی کے تجربے سے سبق سیکھ کر دیامربھاشا ڈیم کو درست سمت میں لے جایا جائے اور اس کی منصوبہ بندی اور نگرانی کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، اہم قانون سازی متوقع
نشتر اسپتال کے غیر قانونی نان پریکٹسنگ الاؤنس لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی رپورٹ
ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات
گلشن حدید میں بڑی واردات، چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لوٹ کر فرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version