Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

Now Reading:

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا بڑا فیصلہ، بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

ملتان میں ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے 26 ویں اجلاس میں بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، دونوں ممالک اپنی سرزمین پر کوئی بھی انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔

تاکہ کسی بھی قسم کے مسائل سے بچا جا سکے اور دونوں ممالک اپنے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کرائیں گے۔

اجلاس میں بھارت کے بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔

بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں جاری بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ متاثر ہو رہا ہے۔

Advertisement

پاکستان نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ 2022 میں بھارت نے پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم بھارت جانے سے محروم ہو گئی تھی۔

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے موقف کے بعد بھارت سے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی، جو اگلے سال بھارت میں شیڈول تھا۔

اس کے علاوہ، اجلاس میں پاکستان کے سید سلطان شاہ کو اگلے تین سال کے لیے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آئرلینڈ سے شکست
جرسی پر پاکستان کے نام کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک پیغام
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اُٹھادیا
چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی آفیشلز کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر