Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ بورڈ آف ریوینیو کے ایک اہم اجلاس میں کیا، جس کی صدارت انہوں نے خود کی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقا اللہ انڑ، اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ریکارڈ آف رائٹس کی دوبارہ تحریر اور ڈیجیٹلائزیشن پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ریکارڈ آف رائٹس پچھلے 60 سے 70 سال سے مینوئل طریقے سے تیار ہو رہا ہے، جو اب ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ آف رائٹس کو 1985 میں دوبارہ ترتیب دیا گیا تھا، مگر وہ بھی صرف اسکین کرکے رکھا گیا جس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 2019-20 میں بورڈ آف ریوینیو نے ریکارڈ کا جائزہ لے کر 4 لاکھ 96 ہزار سے زائد انٹریز کو مشکوک قرار دے کر بلاک کر دیا تھا، جس سے لاکھوں افراد کو مسائل کا سامنا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی انٹری کو مشکوک قرار نہیں دیا جا سکتا، اور اب اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اصل حقدار کو اس کا جائز حق ملے۔

مراد علی شاہ نے بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت دی کہ ریکارڈ کی تحریر نو کے عمل کو شفاف اور سادہ بنایا جائے، تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے چیف سیکریٹری کو 2 ہفتے میں ڈیجیٹل فارم ڈیزائن کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ فارم کی منظوری کے بعد کراچی اور صوبے کی ایک دیہی یونین کونسل کا ریکارڈ تجرباتی طور پر ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی نئی آئی ٹی کمپنی کو سافٹ ویئر بنانے کا کام سونپنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ سافٹ ویئر 4 ماہ میں تیار کر لیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی جدید طریقے سے ڈیجیٹلائزیشن سے عوام کو عدالتی کارروائیوں اور دیگر مسائل سے بچا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ ریوینیو ریکارڈ کی ترتیب نو کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کرے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم
پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف
پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو
او جی ڈی سی ایل نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیرِ اہتمام آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر