Advertisement

وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے پروگرام سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے وفد کو اس بات کی تفصیل سے بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریونیو میں 25.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے وفد کے سامنے پاکستان کے اہم معاشی اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ورلڈ بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پر دستخط کرنے کے ارادے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ اس طرح کے فریم ورک پر دستخط کرنے والا پہلا ملک بنے گا، جو کہ ملک کو درپیش مختلف معاشی اور ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فریم ورک پاکستان کو آبادی میں اضافے، بچوں کی نشوونما اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ فریم ورک پاکستان کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، اہم قانون سازی متوقع
نشتر اسپتال کے غیر قانونی نان پریکٹسنگ الاؤنس لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی رپورٹ
ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات
گلشن حدید میں بڑی واردات، چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لوٹ کر فرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version