Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟

Now Reading:

کیا جے شاہ کے چیئرمین بننے سے کرکٹ میں بھارتی بالادستی مزید بڑھ جائے گی؟

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے انڈین کرکٹ بورڈ کے نو منتخب سیکریٹری جے شاہ نے آئندہ دوسالوں کے لیے عہدہ سنبھال لیا ہے۔ وہ اگست میں بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔  وہ انڈیا کی حکومتی پارٹی کے اہم ترین لیڈر اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے فرزند ہیں۔ امیت شاہ کو بادشاہ گر کہا جاتا ہے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے میں امیت شاہ کا اہم کردار ہے۔

جے شاہ آئ سی سی کے سب سے کم عمر چیئرمین ہیں۔  36 سال کی عمر میں دنیا بھر کی کرکٹ کو کنٹرول کرنے والے وہ منفرد شخص ہیں اگر دنیا کی دوسری اسپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں  پر نظر ڈالی جائے تو کوئ اتنا کم عمر نظر نہیں آتا ہے۔

Jay Shah set to run for ICC chairman's post in November, says report – Firstpost

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے جے شاہ نے پانچ سال قبل انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئ میں جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تو روز اول سے سارے اختیارات پر قبضہ کرنا شروع کردیا تھا جس پر ان کے اس وقت کے چیئرمین سارو گنگولی کے ساتھ اختلافات شروع ہوگئے تھے   سارو گنگولی کو ان کی من مانیوں پر استعفی دینا پڑگیا تھا اس دوران گنگولی کو ذہنی دباؤ سے امراض قلب کے مسائل بھی ہوئے۔

جے شاہ کے تنازعات

Advertisement

جے شاہ بظاہر کم گو ہونے کے باوجود ایک سخت اور ضدی شخص سمجھے جاتے ہیں۔ اپنے والد امیت شاہ کی طڑح وہ سیاسی جوڑ توڑ میں ماہر ہیں تاہم بے جے پی پارٹی کے ناقدین کہتے ہیں کہ امیت شاہ نے اپنے بیٹے کے لیے بہت پہلے میدان تیار کرلیا تھا۔  وہ انڈیا کے اربوں ڈالر کی ایمپائر بی سی سی آئ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔

Who will replace Jay Shah as BCCI secretary? Reports make a big claim

جے شاہ نے 2017 میں انڈین ویب سائٹ دی وائر کے خلاف ہتک عزت کامقدمہ دائر کیا تھا جس میں سو کروڑ ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔ دی وائر نے اکتوبر 2017 میں انکشاف کیاتھا کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے جے شاہ کی کمپنی کے اثاثوں میں 16 ہزار مرتبہ ایک سال میں اضافہ ہوا ہے۔ بعد ازاں گجرات ہائ کورٹ نے ویب سائٹ کو ایسے کسی بھی مضمون کی اشاعت سے روک دیا تھا

جے شاہ 2021 میں جب ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر بنے تو ایشیا کپ کے انعقاد میں مسائل پیدا ہوئے۔  2023 میں پاکستان کے پاس حق میزبانی ہونے کے باوجود انڈیا کا پاکستان آنے سے انکار کے پیچھے بھی جے شاہ تھے جنہوں نے صدر ہوتے ہوئے اس تنازع کو حل کرنے کے بجائے پاکستان پر دباؤ ڈالا کہ ہائیبرڈ ماڈل اپنایا جائے۔

BCCI : Latest News Headlines, Videos and Photo Galleries on BCCI | Business Standard

حالیہ چیمپئنیز ٹرافی کے لیے بہت قبل جے شاہ نے بی سی سی آئ کے سیکریٹری کی حیثیت سے انڈیاکے پاکستان جانے کے سوال پر انکار کردیا تھا۔ اور چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد کسی اور ملک میں کرانے کی بات کی تھی حالانکہ وہ یہ بات صرف آئ سی سی بورڈ میں کرسکتے تھے۔

Advertisement

کیا آئ سی سی کی ترجیح بدل جائے گی ؟

آئ سی سے اگرچہ کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کی مشترکہ تنظیم ہے۔ اور اس میں ہر ملک برابر کی حصہ دار ہے لیکن گزشتہ پندرہ سال سے آئ سی سی انڈین بورڈ سے بہت زیادہ دباؤ میں نظر آتی ہے۔  چند سال قبل بگ تھری منصوبہ سامنے آیا تھا جس میں انڈیا آسٹریلیا اور انگلینڈ کو ملاکے آئ سی سی کے 70 فیصد بجٹ اور کرکٹ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ تاہم دوسرے ممالک کی مزاحمت کے باعث یہ منصوبہ پروان نہ چڑھ سکا

Why You Should Stop Watching Cricket: The ICC's Betrayal of the Sport's Integrity | by Arman Ul Haq | Medium

آئ سی سی کے دستور کے مطابق چیئرمین کے اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فیصلوں کا مکمل اختیار گورننگ بورڈ کے پاس ہے۔ جو کثرت رائے سے کرکٹ سے فنڈز تک کے فیصلے کرتا ہے۔ اگر جے شاہ چئیرمین کی حیثیت سے آئ سی سی میں اپنی من مانی کرنا چاہیں تو اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک وہ بورڈ کے 15 میں سے 8 ارکان کو اپنے حق میں  نہ کرسکیں۔

آئ سی سی اگرچہ دس سالہ پروگرام پر عمل کرتا ہے۔ جو معمولی سی تبدیلی کے ساتھ نافذالعمل رہتا ہے  لیکن اس پروگرام میں تبدیلی ہر وقت ممکن ہوتی ہے۔

The BCCI Will Receive USD 230 Million From The ICC's Revenue - Cricfit

Advertisement

ممکن ہے کہ جے شاہ کے آنے سے اس میں کچھ تبدیلی ہو۔ تاہم ناقدین کا اندازہ ہے کہ آئ سی سی کے اسٹاف میں بھارتی شہریوں کا اضافہ ہوگا جو اس وقت بھی سب سے زیادہ ہے۔  اس اضافہ سے بھارتی بورڈ کو غیر معمولی فوائد ملنے کی توقع ہے۔

چیمپئینز ٹرافی

آئ سی سی کے لیے سردست سب سے اہم مسئلہ چیمپئینز ٹرافئ سمیت دوسرے 6 ایونٹس ہیں جو انڈیا میں کھیلے جائیں گے پی سی بی نے انڈیا کے انکار کے بعد مختلف تجاویز دی تھی لیکن انڈیا کی جانب سے ہر تجویز پر انکار کے بعد پی سی بی نے ہائیبرڈ ماڈل کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے جس کے مطابق اگر انڈیاپاکستان نہیں آتا ہے تو اگلے وہ تمام ایونٹس جو انڈیا میں ہونا ہیں ان میں پاکستان بھی انڈیا نہیں جائے گا۔ اور انڈیا کو دبئ آکر کھیلنا پڑے گا۔ اگر انڈیا ایسی کوئی شرط منظور کرلیتا ہے تو ایونٹ کے اخراجات اور انڈیاکی ساکھ پر شدید اثر پڑے گا۔  کیونکہ انڈیانے اپنے تمام ایونٹس اپنے ہی ملک میں رکھنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔

ಹೈಬ್ರಿಡ್​ ಮಾದರಿಯಲ್ಲಿ Champions Trophy ನಡೆಸಲು ಮುಂದಾದ PCB?; BCCI ನಿಲುವಿನ  ಕುರಿತು ಅಧಿಕಾರಿ ಹೇಳಿದ್ದಿಷ್ಟು

 

چیمپئیز ٹرافی کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی کی اپنے موقف سے پسپائ نے اگرچہ پی سی بی کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایاہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انڈیا کی ہٹ دھرمی نے اس اہم ایونٹ کو بہت نازک موڑ پر پہنچادیا ہے۔ اور کسی بھی جذباتی فیصلے سے کرکٹ کو بہت نقصان پہنچے گا۔

Advertisement

جے شاہ کے ابتدائی پیغامات

جے شاہ نے چیئرمین بنتے ہی سوشل میڈیاپر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ وہ بورڈ ممبران کے شکر گزار ہیں جو ان پر اعتماد کیا ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ سب مل کر کرکٹ بیمثال بلندی پر لیجاسکیں۔  جس سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھاسکیں انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام ممبر ممالک کے ساتھ زیادہ قربت کے ساتھ کام کریں گے تاکہ کرکٹ کو نئے مراکز مل سکیں۔

Who will be the next BCCI Secretary if Jay Shah becomes new ICC Chairman?

شاید  جے شاہ کے یہ دوستانہ پیغامات الفاظ کی جادوگری اور رسمی اظہار ہے لیکن کیا وہ ان الفاظ کی گواہی اپنے ماضی اور حالیہ اقدامات سے دے سکتے ہیں جس میں ایک رکن ملک سے نفرت اور تعصب کا عنصر نظر آتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز تو دور کی بات   آئ سی سی ایونٹس میں بھی تعصب عیاں ہے۔  اگر جے شاہ واقعی ایک غیر جانبدار چیئرمین بننا چاہتے ہیں تو انھیں ایک ملک سے نہیں کرکٹ سے محبت دکھانی ہوگی اور ہرملک کو برابری کی بنیاد پر موقع دینا ہوگا ورنہ ان کادور تنازعات اور جانبدارانہ اقدامات کا مجموعہ رہے گا۔

تحریر: سید حیدر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کی 4 گھنٹے بھرپور پریکٹس
نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
کیا صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی کھیل سکیں گے؟ کھلاڑی نے خود بتادیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان پہنچیں گی؟
پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر