کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر واقع پانی کی 84 انچ لائن کے مرمتی کام کا آغاز کل صبح 8 بجے سے ہوگا۔
ترجمنا کے مطابق یہ مرمتی کام مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس دوران کراچی کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا، تاہم مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔
اس کے باوجود شہر کو 500 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
مرمتی کام کے دوران لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ، لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس بند رہیں گے، اور ان ہائیڈرنٹس پر آن لائن ٹینکرز سروس بھی معطل ہوگی۔
واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے بچاؤ کے اقدامات کریں اور مرمتی کام کی تکمیل تک پانی کی کمی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News