وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بلوچستان میں قومی ورکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت مشکل حالات کے بعد سنبھل چکی ہے اور اب بہتر سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی معاشی اور اقتصادی نظریات کی صدی ہے، اور پاکستان کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ہم اکنامک لانگ مارچ کے ذریعے ملک کو حقیقی ترقی سے روشناس کرا سکتے ہیں، اور وزیراعظم جلد معاشی منصوبہ بندی کا پلان پیش کریں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگلے دس سال میں پاکستان کی برآمدات تیس ارب ڈالر سے بڑھ کر سو ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جس سے ملک میں دولت کی افزائش اور وسائل کی بہتر تقسیم ممکن ہو گی۔
احسن اقبال نے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے اپنی حکومت کے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2017 میں ان کی حکومت نے گوادر شہر کو آباد کیا، اور ایران سے ٹرانسمیشن لائن بلوچستان کے لیے حاصل کی۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی گہرائی کو بہتر بنایا تاکہ بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان میں شروع کیے گئے ترقیاتی اقدامات کو بریک نہ لگتی تو آج یہ خطہ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر صورت حال میں ہوتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی رفتار میں بہتری آئے گی، اور اس خطے میں حملہ کرنے والے عناصر کا مقصد یہی ہے کہ بلوچستان ترقی نہ کر سکے۔ ایسے عناصر کو امن اور ترقی کے ذریعے شکست دی جائے گی۔
احسن اقبال نے بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے سیکورٹی اداروں کے خصوصی اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حکومت اس خطے کی ترقی کے لیے مکمل طور پر کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News