Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش میں پی پی اور ن لیگ کو نقصان پہنچا، فواد چوہدری

Now Reading:

پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش میں پی پی اور ن لیگ کو نقصان پہنچا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بول نیوز کے معروف پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر فضا خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کے کمزور ہونے کو پاکستان کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ن لیگ کمزور ہوتی ہے تو پنجاب میں مذہبی شدت پسند عناصر اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رہنما شبلی فراز اور عمر ایوب نے خود کو عہدوں پر تعینات کر کے صرف اپنی سیاست کی، جبکہ پی ٹی آئی میں یہ صورتحال موجود نہیں۔

فواد چوہدری نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاستدان کے بجائے وکیل کو اس کمیشن میں شامل کیا جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ 9 فروری کو تحریک نہ چلانے کے باعث پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ غداری کی گئی۔

Advertisement

انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو دباؤ میں لانے کے لیے فضل الرحمان کا ساتھ ضروری ہے۔

علی امین گنڈاپور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ان پر ووٹرز کا بہت دباؤ ہے، جبکہ کامران مرتضیٰ سوشل میڈیا کے دور میں اثر انداز ہونے والے شخص نہیں ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں بانی کے علاوہ کوئی کسی کی بات نہیں سنتا، اور اگر انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑا ہوتا تو وہ وفاقی وزیر ہوتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبائلی علاقوں میں بنگلادیش والے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
چینی برآمد کرنے کی اجازت؛ قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر