Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

Now Reading:

پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت مختلف اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کارروائیوں کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1581 کلاشنکوف، 39818 پسٹل برآمد ہوئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 3398 بندوقیں، 2982 رائفلز، 744 ریوالور بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کئے گئے، ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں تقریبا 03 لاکھ گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 127 کلاشنکوف، 8543 پسٹل، 593 رائفلز، 323 بندوقیں اور 100 ریوالور برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے تقریبا 48 ہزار گولیاں، سیکڑوں کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی ہدایت کی ہے، انھوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے، سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ
روبینہ خالد کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، بی آئی ایس پی کی اصلاحات پر تبادلہ خیال
اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے، حافظ نعیم الرحمن
لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نمازِ جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی
لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24 ویں امدادی کھیپ روانہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی زیر صدارت جی ایم سی سی اجلاس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر