
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کی توثیق میں تاخیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بل کی توثیق میں مسلسل تاخیر پر ناراض ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات دور ہونے کے باوجود بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا اور یقین دہانی کروائی کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق بل کی جلد از جلد توثیق کرا لی جائے گی۔
رانا ثناءاللہ نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ وہ 8 دسمبر کی دی گئی ڈیڈلائن واپس لے لیں۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ اگر بل کا گزٹ نوٹیفکیشن ہو جائے تو ڈیڈلائن خود بخود واپس ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ نے مولانا فضل الرحمان سے بل کی توثیق کے لیے ایک دن کی مہلت طلب کی، جسے مولانا نے قبول کر لیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بل کی اہمیت اور مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت اور جے یو آئی (ف) کے مؤقف پر تفصیلی بات چیت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News