جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی، تاہم بھارت کے اریجیت سنگھ ہوندل نے جلد ہی میچ کا اسکور برابر کر دیا۔
دوسرے کوارٹر میں اریجیت کے فلک کی بدولت بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہوئی، جس کے بعد دلراج سنگھ نے بھارت کی برتری کو 1-3 میں بدل دیا۔
اس کے بعد پاکستان کے سفیان خان نے پاکستانی ٹیم کا دوسرا گول داغا، جس سے پاکستان نے اپنی پوزیشن مضبوط کی۔
تیسرے کوارٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کر کے اسکور 3-3 پر برابر کر دیا، تاہم چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے دو مزید گول کیے، جس سے اس کی برتری 3-5 تک پہنچ گئی۔
پاکستان کی ٹیم یہ فرق ختم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، اور بھارت نے فتح کے ساتھ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News