راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ایک اہم ترقی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، کیونکہ حکومت پنجاب نے شہر میں 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت 84 کلومیٹر کے علاقے میں الیکٹرک بسوں کی سروس فراہم کی جائے گی، جس کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس پروجیکٹ کے لیے حکومت پنجاب نے 4.7 بلین روپے کی رقم جاری کر دی ہے، اور تجویز کردہ پبلک ٹرانسپورٹ روٹس کی تعداد 10 ہوگی۔
الیکٹرک بسوں کی سروس فضائی آلودگی کو کم کرنے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
یہ منصوبہ نہ صرف ماحول کی بہتری کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا بلکہ راولپنڈی کے شہریوں کو جدید اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement