دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تیسری دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اجلاس آج برسلز میں منعقد ہوا۔
سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ شفاعت علی خان نے کی، جبکہ بیلجیئم وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل برائے دوطرفہ امور، سفیر جیرون کورمین نے کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس دوران سیاسی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔
پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے اس نوعیت کی مشاورت کا انعقاد اہم قدم ثابت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News