Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا تنویر حسین کا کینیا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب

Now Reading:

رانا تنویر حسین کا کینیا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کینیا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کینیا کی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ کینیا کی آزادی کی جدوجہد پاکستان کی قومی تاریخ کی یاد دلاتی ہے اور آزادی و قوم کی تعمیر میں کینیا کا سفر قابل ستائش ہے۔

رانا تنویر حسین نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عزت، وقار اور باہمی احترام کے اصولوں پر گامزن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے تعلقات حکومتی سطح سے آگے بڑھ کر عوامی روابط تک پھیل چکے ہیں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ثقافتی تبادلے بھی فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے زرعی ٹیکنالوجی اور تعلیمی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

Advertisement

رانا تنویر حسین نے کینیا کے قومی دن کو ترقی کے سفر کی یاد دہانی اور مستقبل کے لیے امید کا پیغام قرار دیا، اور دونوں ممالک کے عوام کی مزید خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک
جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم
پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف
پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو
او جی ڈی سی ایل نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر