جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ملک میں ایمرجنسی مارشل لاء کا اعلان کر دیا۔
صدر یون سک یول کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یون کی پیپلز پاور پارٹی اور مرکزی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی میں آئندہ سال کے بجٹ بل پر اختلافات جاری ہیں۔
صدر یون سک یول نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں مارشل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ملک کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں سے بچانے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے۔
جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی فوج نے تمام پارلیمانی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، ارکان قومی اسمبلی کے عمارت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے یونگ ڈونگپو ڈسٹرکٹ میں اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News