Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی مدرسہ رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنے کی آٹھ وجوہات سامنے آ گئیں

Now Reading:

صدر مملکت کی مدرسہ رجسٹریشن بل پر دستخط نہ کرنے کی آٹھ وجوہات سامنے آ گئیں

صدر مملکت کی مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری پر تحفظات کے اظہار کے بعد بل پر دستخط نہ کرنے کی آٹھ اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔

ان وجوہات میں پاکستان پر عالمی پابندیوں کے خدشات بھی شامل ہیں۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری کی صورت میں ایف اے ٹی ایف کی ریٹنگز اور جی ایس پی پلس کے سٹیٹس پر منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

صدر مملکت نے بل میں موجود تضادات اور موجودہ قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ٹرسٹ ایکٹ 2020 پہلے ہی موجود ہیں، اور ان کے تحت نئی قانون سازی ممکن نہیں ہے۔

 انہوں نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت اسلام آباد میں مدرسوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

صدر مملکت کے مطابق نئے بل کی مختلف شقوں میں تضاد موجود ہے اور مدرسے کی تعریف میں غیر واضحیت پائی جاتی ہے۔

Advertisement

سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں مدرسے کا ذکر نہیں ہے، جس سے نئے بل کی شمولیت میں قانونی تضاد پیدا ہوگا۔

مزید یہ کہ، مدرسوں کی رجسٹریشن سے فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، اور ایک ہی سوسائٹی میں متعدد مدرسوں کی تعمیر سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔

صدر نے اس بل کی منظوری سے مفادات کے ٹکراؤ اور عالمی سطح پر پاکستان کو تنقید کا سامنا کرنے کے خدشات کا بھی ذکر کیا۔  بل کی منظوری سے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی اداروں کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، جو پاکستان کی عالمی پوزیشن کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں؛ ملتان پچ پر سعود شکیل کا بیان
جوڈیشنل کمیشن سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سینیٹر عرفان صدیقی
عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک
جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم
پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر