پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے اس بات کا ذکر کیا کہ وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جو کہ چھ ماہ میں دونوں رہنماؤں کی پانچویں ملاقات تھی۔
عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی ترجیح سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی تعاون میں اضافے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اور ملک میں مہنگائی حالیہ چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید برآں، اسٹاک مارکیٹ میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو کہ معیشت کی استحکام کی ایک علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News