لاہورہائیکورٹ میں دوسگے بھائیوں کوآٹھ روزحبس بے جا میں رکھنے کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایچ او نشتر کالونی اورانچارج انویسٹی گیشن کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کےخلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا، جسٹس محمد وحید خان نے شہری کی درخواست پر سماعت کی، الیاس ریاض اورشہبازاحمد کو بیلف کے ذریعے بازیاب کرواکرعدالت پیش کیا گیا۔
بیلف نےعدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئےدونوں شہریوں کو حبس بیجا میں رکھنے کی تصدیق کردی جس کے بعد عدالت نے بازہاب کرائے گئے دونوں بھائیوں کو جانے کی اجازت دے دی۔
وکیل سیدعلی حسین بخاری نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نےغیرقانونی طور پر 8 دن بند رکھا، عدالت شہریوں کو رہا کرنے اورپولیس افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News