گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا بھی کام نہیں کیا، اور صوبہ خیبرپختونخوا کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ صوبے کی موجودہ حکومت کی کارکردگی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں بات کی جائے گی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، اور کہا کہ اس کانفرنس میں 16 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
گورنر نے مزید کہا کہ اگر وزیراعلیٰ اے پی سی میں شرکت کریں گے تو یہ ایک مثبت اقدام ہوگا اور ان کی شرکت صوبے کے مفاد میں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی دعوت پر وہ خود بھی گئے تھے، تاہم موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News