Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ چیمپئنز ٹرافی پر متفق، باضابطہ اعلان آج متوقع

Now Reading:

پی سی بی اور بی سی سی آئی ہائبرڈ چیمپئنز ٹرافی پر متفق، باضابطہ اعلان آج متوقع

پی سی بی اور بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائبرڈ ماڈل انعقاد پر متفق ہو گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔

پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد طے پانے والے ہائبرڈ فارمولے کے تحت معاہدے پر ایک دو روز میں دستخط متوقع ہیں، جس کا باقاعدہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں زرتلافی کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس من گھڑت ہیں، اور پی سی بی نے اضافی رقم دینے کی کوئی بات نہیں کی۔

ان ذرائع نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی انیس فروری سے ہائبرڈ ماڈل کے تحت شروع ہوگی، جس میں بھارت اور پاکستان کے میچ سمیت بھارت کے دیگر میچز دبئی میں ہوں گے۔

Advertisement

اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو یہ مقابلے دبئی میں ہوں گے، جبکہ اگر بھارتی ٹیم اس مرحلے تک نہیں پہنچتی تو یہ میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کے عوض، پاکستان کے تمام میچز سمیت انڈین ٹیم کے میچز کی میزبانی سری لنکا کے کولمبو اسٹیڈیم میں کی جائے گی اور 2027 کے آئی سی سی ویمنز ایونٹ کی میزبانی بھی پاکستان کرے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے کے لیے رضامند
ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو آئرلینڈ سے شکست
جرسی پر پاکستان کے نام کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بھارت کو دوٹوک پیغام
چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیا ٹیزر جاری
لٹل ماسٹر حنیف محمد کی یادگار اننگز؛ جب تین رات پاکستانی سو نہ سکے
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر ’پاکستان‘ کا نام لکھوانے پر اعتراض اُٹھادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر